الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

غیر مؤذن کا تکبیر کہنا

سوال

حق تکبیر مؤذن کو ہے یا عام ہے اگر حق تکبیر مؤذن ہی کے لیے ہے تو اس کی اجازت سے ہر شخص کا تکبیر پڑھنا جائز ہے یا نا جائز ہے اگر اجازت نہ ہو تو بلا اجازت پڑھنا غصب حق تکبیر ہے یا نہیں؟ اور غاصب کا کیا حکم ہے تکبیر امام کے مصلے پر آنے کے بعد پڑھنی چاہئے یا بعد میں۔

جواب

اگر جماعت کا وقت آگیا اور مؤذن موجود نہیں تو جس کا دل چاہے تکبیر کہہ لے، اگر موذن موجود ہے تو بغیر اس کی رضا یا اجازت کے دوسرا شخص تکبیر نہ کہے، کیونکہ تکبیر مؤذن ہی کا حق ہے۔ لحديث من اذن فهو يقيم الخ (مشكوة شريف ص ۶۴، ج ۱)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو