بوقت اذان تلاوت کو جاری رکھے یا موقوف کر دے
سوال
جس وقت اذان سنے اس وقت تلاوت موقوف کر دے یا نہیں؟
جواب
اگر مسجد میں تلاوت کر رہا تھا تب تو تلاوت کو جاری رکھے اگر خارج مسجد یا اپنے مکان وغیرہ میں تھا تو تلاوت کو موقوف کر کے اذان کا جواب دے۔ (تنویر الابصار ص ۴۱۴، ج ۱)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔