تلاوت ووضو وغیرہ کے درمیان اذان کا جواب
سوال
اذان کے وقت قضاء نمازیں، نوافل یا تلاوت قرآن پاک جائز ہے یا نہیں؟ تلاوت جاری رکھے یا اذان کا جواب دے اسی طرح وضو کرتے وقت اذان سنائی دے تو کیا حکم ہے؟
جواب
اگر نماز قضا یا نفل پہلے شروع کر دی ہے اور درمیان میں اذان ہو جائے تو بہتر یہ ہے کہ اول اذان کا جواب دے پھر دعاء وسیلہ پڑھے پھر نماز شروع کرے اگر حالت تلاوت میں اذان ہو جائے تو یہ بہتر ہے کہ تلاوت رک کر اذان کا جواب دے پھر دعا پڑھے پھر اعوذ پڑھ کر تلاوت شروع کرے۔ وضو کی حالت میں اذان کا جواب بھی دیتا رہے وضو بھی کرتا رہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔