الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اذان میں لفظ اللہ کو کھینچنا

سوال

جو لوگ اذان کے دوسرے اللہ اکبر کے لام کو کھینچتے ہیں اور ” الصلواة خیر من النوم“ میں لام کو خوب کھینچ کر پڑھتے ہیں، اذان میں خوب چڑھاؤ اتار کیا جاتا ہے، آج کل اکثر مسجدوں میں ایسی ہی اذانیں پڑھی جاتی ہیں، شرعی طور پر لفظ اللہ اکبر کے لام کو کتنا کھینچا جا سکتا ہے؟

جواب

لفظ اللہ اکبر کے لام پر مد تعظیمی کرنے کو بعض قراء نے درست لکھا ہے، اور اذان میں مدصوت مقصود بھی ہے، تاکہ دور تک آواز پہنچے فقہاء نے بھی اطالت کلمات کی تصریح کی ہے مگر موسیقی کے طور پر اُتار چڑھاؤ کرنا غلط ہے، اس سے پرہیز کیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو