مسجد کے برآمدے میں اذان
سوال
مسجد کے برآمدہ میں اذان دینا کیسا ہے؟ جائز ہے یا نہیں؟ جبکہ آواز پہونچنے میں کوئی کمی نہ ہو۔
جواب
اذان بلند آواز سے بلند جگہ پر کہی جائے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ دور تک آواز پہونچ جائے کیوں کہ جہاں تک آواز جائے گی وہاں تک کے حجر ومدر سب گواہی دیں گے۔ اذان کا مقصود اعلام غائبین ہے۔ اسلئے اس میں ایسی طرح اذان کہنا جس سے آواز وہیں گھٹ کر رہ جائے دور تک نہ پہونچ سکے مکروہ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔