الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مستاجر سے قرض لینا

سوال

میرے مکان میں کرایہ دار ہیں، میں ان سے قرض لینا چاہتا ہوں وہ یہ کہتے ہیں کہ میں آپ کو اس شرط پر قرض دوں گا، کہ جب تک قرض واپس نہیں کریں گے، میں کرایہ مکان نہیں دونگا، شرط درست ہے یا نہیں؟

جواب

اس طرح معاملہ نہیں کرنا چاہئے، آپ یا تو ان کے پاس قرض کی ضمانت کے طور پر کوئی چیز زیور وغیرہ رہن رکھدیں کہ جب آپ ان کا قرض واپس کر دیں گے، اپنا رہن ان سے واپس لے لیں گے، یا ان سے کرایہ پیشگی لے لیں اور اس سے اپنی ضرورت پوری کر لیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو