الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

معراج نامہ کی ایک موضوع روایت

سوال

ہمارے یہاں ایک پیر مشائخ ہو کر ایک بزرگ گزرے ہیں یا نہیں، ان کی کتاب معراج نامہ میں لکھا ہے کہ حضور ﷺ کو جب معراج نصیب ہوئی، اس وقت ساتویں آسمان پر دستر خوان بچھایا گیا، تو حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میں تنہا نہیں کھاؤں گا میرے ساتھ کسی اور شخص کا ہونا بھی ضروری ہے، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ آپ کھانا تناول فرمائیے ! حضور ﷺ نے عرض کیا اللہ سے، میرا ساتھ دیجئے !

جواب

یہ روایت اردو، فارسی، عربی کی کسی کتاب میں نہیں دیکھی، بے سند بات کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا ہرگز جائز نہیں سخت معصیت ہے، یہ معراج نامہ میں نے نہیں دیکھا، نہ ان بزرگ سے واقف ہوں، اس قصہ کا غلط اور نبوت کے خلاف ہونا ظاہر ہے، بعض آدمی کتاب لکھ کر کسی بزرگ کی طرف منسوب کر دیتے ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو