الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

گائے کا گوشت تناول فرمانا

سوال

الجواب المتین میں تحریر ہے کہ حضور ﷺ نے صرف ایک مرتبہ گائے کا گوشت اپنی لونڈی حضرت بریرہ کے یہاں استعمال کیا تھا، بعض لوگ کہتے ہیں کہ گوشت کو انگلی میں لپیٹ کر صرف چکھا تھا، حضور ﷺ نے شوربا پیا تھا، یا گوشت کی بوٹی بھی استعمال کی تھی، مشکوۃ میں قربانی کے باب میں تحریر ہے کہ حضور ﷺ نے ایک بار گائے کی قربانی اپنی ازواج مطہرات کی طرف سے کی تھی، تو گائے کی قربانی کا گوشت صرف ازواج مطہرات نے استعمال کیا تھا یا حضور ﷺ نے بھی؟

جواب

الجواب المتین میرے پاس نہیں، نہ یہ روایت کسی کتاب میں میری نظر سے گذری، البتہ گائے کی قربانی کی روایت صحیح مسلم اور دیگر کتب حدیث میں موجود ہے شرح سفر السعادة ص ۴۴۶ میں دیگر لحوم کے تناول فرمانے کا ذکر ہے، لیکن گائے کا ذکر اثباتا و نفیا کچھ نہیں ہے، زاد المعاد ج ۲ ص ۷۲ ا ر میں لحم البقر کے خواص اور طریق اصلاح کو بیان کیا، مگر حضور ﷺ کے تناول فرمانے کا اس میں بھی ذکر نہیں ہے…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو