الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شراب کا پینا حرمت سے پہلے

سوال

صحیفہ نامی ایک پرچہ خانقاہ رحمانی مونگیر سے نکلتا ہے۔ جنوری ۱۹۷۳ء کے پرچہ میں ایک مضمون چھپا ہے۔ رائٹر غیاث الاسلام رحمانی ہیں۔ انھوں نے اپنے مضمون میں حرمت شراب کے تحت یہ واقعہ درج کیا ہے کہ ایک صحابی نے ایک روز حضرت علی اور حضرت عبد الرحمن رضی اللہ عنہما کو دعوت دی اور کھانے کے بعد شراب سے ضیافت فرمائی۔ شراب کے نشہ میں قرآن کی آیات نا مناسب انداز میں پڑھ گئے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو معلوم ہوا تو انھیں بہت صدمہ ہوا اور بارگاہِ خدا ندی میں دعا فرمائی کہ اے اللہ !

جواب

حضرت علی رضی اللہ عنہ کا حرمت خمر سے پہلے شراب پی کر نماز پڑھانا اور سورہ قل یا ایها الکافرون کو نا مناسب طریقہ پر اس میں پڑھنا حدیث و تفسیر کی کتب میں بسند صحیح موجود ہے۔ جب کہ ایک چیز حرام نہیں تھی تو اس کے استعمال کو اتنا مذموم سمجھ کر صحابہ کرام کی طرف سے بدظن یا تذبذب ہونا غلط ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو