ایک خاص درود شریف کے فضائل
سوال
میں نے ایک کتاب میں ایک درود شریف کے بارے میں دیکھا ہے کہ جس کے چالیس فائدے بتلائے گئے ہیں۔ پانچ ہزار نیکیاں لکھی جائیں گی اور پانچ ہزار گناہ معاف ہوں گے اور اس کی پیشانی پر لکھا ہوگا کہ یہ منافق نہیں ہے اور قیامت کے روز وہ شہداء کے ساتھ اٹھے گا، مال میں ترقی اور اولاد میں برکت ہوگی۔ روزِ قیامت حضور سرور کونین صلى الله فداہ ابی وامی مصافحہ فرمائیں گے۔ اللهم اجعلنا منهم . درود شریف یہ ہے۔ صَلَّى اللهُ عَلَی النَّبِيِّ الْأُمِي وَالِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلوةَ وَسَلَامًا عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ.
جواب
آپ کے لکھے ہوئے الفاظ درود شریف مجموعی یکجائی اس ترتیب سے میں نے کسی کتاب میں نہیں دیکھے۔ جو الفاظ حضرت نبی اکرم ﷺ اور حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے منقول ہیں، ان کو علماء نے اپنی تصانیف میں جمع کر دیا ہے اور اس مقصد کے لئے مستقل کتابیں لکھی ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔