شہید اور جس کا انتقال اس کے ایک سال بعد ہوا ان میں افضل کون ہے؟
سوال
ایک شخص شہید ہوتا ہے۔ دوسرا شخص (نمازی) کا ایک سال کے بعد انتقال ہوتا ہے۔ یہ دوسرا شخص شہید سے پہلے جنت میں جائے گا۔ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
جواب
جتنے اعمال صالحہ شہید نے کئے اور اس کے شہید ہونے پر اس کا سلسلہ اعمال بند اور ختم ہو گیا، اگرچہ شہادت پر ختم ہوا جو کہ بہت ہی اعلیٰ چیز ہے۔ لیکن جس شخص نے سال بھر تک اس کے بعد اعمال صالحہ کئے (نماز وغیرہ) ظاہر ہے کہ یہ سال بھر کا ذخیرہ معمولی نہیں ہے کہ اس کو نظر انداز کیا جا سکے۔ اس میں فرق مراتب کو حدیث پاک میں بیان کیا گیا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔