الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قبراطہر سے دستِ مبارک ﷺ کا کسی کے لئے نکلنا

سوال

کیا نبی اکرم ﷺ کا دست مبارک کسی کے مصافحہ کے واسطے مزار اقدس سے نکل سکتا ہے؟ شریعت نے اس کو جائز قرار دیا ہے۔ روایت بے سند کی اشاعت باعث فتنہ ہوسکتی ہے کہ نہیں؟

جواب

حضرت نبی کریم ﷺ اپنی قبر اطہر میں زندہ ہیں حدیث پاک میں متعدد سندوں سے یہ چیز مروی ہے اور اس پر مستقل رسائل بھی علماء نے تصنیف کئے ہیں جس طرح خرق عادت کے طور پر حیات ظاہری میں کچھ امور صادر ہوئے ہیں اور انکا صدور مسلم عقیدہ ہے۔ اسی طرح باذنہ تعالٰی اگر کسی کے لئے قبر اطہر سے دست مبارک مصافحہ کے لئے نکل آئے تو یہ نہ عقلاً ممتنع ہے نہ شرعاً۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو