الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

إِنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ وَاللَّهُ يُعْطِی کی تحقیق

سوال

کچھ احباب نے تذکرہ کیا کہ دارالعلوم دیو بند کے صدر دروازے پر درج ذیل حدیث کندہ ہے۔ اے محمد کہہ دو کہ ہمارا خدا ہم کو دیتا ہے اور ہم سب کو دیتے ہیں آنجناب سے گذارش ہے کہ یہ روایت جہاں تک صحیح ہو یا جیسا بھی ہو نوازیں اگر کندہ حدیث ہو تو اس کا حوالہ بھی۔

جواب

إِنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ وَاللَّهُ يُعْطِى (الحديث) بخاری شریف جلد اول ص ۱۶ ر پر موجود ہے امام بخاری کا اس حدیث کو لینا اور اس کی تخریج کرنا خود اس کے صحیح ہونے کی دلیل ہے۔ اور بھی حدیث کی دوسری کتابوں میں مذکور ہے اس کی سند صحیح ہے۔ (نوٹ) یہ حدیث حضور ﷺ نے بیان فرمائی ہے جس میں یہ نہیں فرمایا اے محمد! کہہ دو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو