الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

سنی ہونے کا ثبوت

سوال

مولانا صاحب بی اے منشی فاضل فرماتے ہیں نہ میں حنفی ہوں نہ مالکی نہ شافعی نه حنبلی نہ شیعہ نہ قادیانی نہ سنی میں مسلم ہوں اور ان کے شاگرد چاروں طرف کہتے پھرتے ہیں کہ سنی ہونا قرآن مجید سے ثابت نہیں۔ سنی تو حضرت ﷺ کے دوڈیڑھ سو سال بعد ہوئے جو سن کر مسلمان ہوئے۔ مشکوۃ شریف باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ۔

جواب

سنی وہ جماعت ہے جو کہ حضور اقدس ﷺ کی سنت اور آپ کے صحابہ کے طریق کے موافق عمل کرتے ہیں جیسا کہ بہت سی احادیث میں سنت اور جماعۃ صحابہ کے طریق کو اختیار کرنے اور اس پر چلنے کا حکم ثابت ہے اور اس سے علیحدہ ہونے کی برائی اور مذمت صراحة موجود ہے۔ لفظ سنی اگر صحابہ کے زمانہ میں موجود نہ ہو تو اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ سنت پر عمل کرنے والے بھی اس زمانہ میں موجود نہیں تھے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو