ذکر کے لئے اجتماع
سوال
سنا ہے کہ کتاب الصلواة ترغیب و ترہیب کی ایک حدیث میں آیا ہے کہ بروز قیامت ایک جماعت نور کے منبروں پر بیٹھی ہوگی۔ انبیاء ومرسلین اس جماعت پر رشک کریں گے اس جماعت کا کوئی رشتہ ناطہ آپس میں نہ ہوگا بلکہ سب ایک دوسرے کے غیر ہوں گے اور محض اللہ کے ذکر اور یاد کے لئے دور دراز سے سفر کر کے جمع ہوتے ہوں گے یہ بات کہاں تک صحیح ہے؟
جواب
یہ روایت ترغیب و ترہیب کی میری نظر سے نہیں گذری البتہ یہ موجود ہے کہ جو لوگ اندھیری رات میں دور سے جماعت کی نماز پڑھنے مسجد میں آتے ہیں ان کے لئے نور کے منبروں کی بشارت ہے اور جمع الفوائد میں یہ روایت بھی کچھ فرق کے ساتھ موجود ہے جو سوال میں درج ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں (ابوالدرداء)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔