الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

طعام الميت يميت القلب حدیث نہیں

سوال

میت کے ایصال ثواب کے لئے جو شیرینی بنائی جاتی ہے وہ یہاں کے رواج کے مطابق یہاں کے غرباء اور امراء سبھی کھاتے ہیں۔ پھر طعام الميت يميت القلب کا کیا مطلب ہے؟ اور وہ کون طعام ہے؟ اور کیا یہ حدیث ہے؟ اور مذکورہ شیرینی کیا سب ہی لوگوں کو کھانا جائز ہے؟

جواب

میت کے لئے ایصال ثواب کرنا ہو تو کھانا وغیرہ غریبوں کو دیا جائے۔ مالدار اس کے مستحق نہیں۔ طعام المیت یمیت القلب حدیث نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایصال ثواب کا کھانا غیر مستحق کھائے تو اس کا دل مردہ ہو جاتا ہے، اس کو خیر وشر کی تمیز نہیں رہتی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو