الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

درخت کے جڑوں سمیت آنے والے معجزہ سے متعلق روایت کی تحقیق

سوال

ایک اعرابی نے پیغمبر ﷺ کے پاس آ کر کہا یا رسول اللہ ﷺ تحقیق میں مسلمان ہوا ہوں ایک معجزہ ایسا دکھائیے کہ جس سے میرا ایمان ویقین زیادہ مضبوط ہو۔ آپ نے فرمایا کیا چاہتا ہے؟ اس نے کہا کہ فلاں درخت کو اپنے نزدیک بلائے۔ آپ نے فرمایا تو ہی جاکر بلالا۔ اس نے جا کر کہا اے درخت تجھے رسول اللہ ﷺ نے بلایا ہے۔ تب اس درخت نے اپنے کو ایک طرف جھکایا تو ادھر کی جڑیں ٹوٹ گئیں۔ پھر دوسری طرف جھکایا تو ادھر کی جڑیں بھی ٹوٹ گئیں۔ اسی طرح چاروں طرف کی جڑیں توڑ کر اپنی جڑیں اور شاخوں کو کھینچتا ہوا پیغمبر ﷺ کے حضور سلام کر کے کھڑا رہا۔

جواب

یہ روایت قدرے تغیر کے ساتھ شفاء قاضی عیاض نہیں ہے۔ ملا علی قاری نے اس کی شرح بیان کی ہے۔ صحاح میں اس تفصیل کے ساتھ دیکھنا محفوظ نہیں۔ البتہ معجزات و فضائل کی کتابوں میں ہے۔ خصائص کبری للسیوطی۔ دلائل النبوۃ لابی نعیم وغیرہ میں یہ حدیث نہیں ملی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو