الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

سورۂ فاتحہ کس پارہ کا جز ہے؟

سوال

سورۂ فاتحہ اول پارہ کا جز ہے یا تیسویں پارہ کا؟ اگر اول پارہ کا جز ہے تو سورۂ بقرہ کے اول رکوع پر رکوع نمبر ۲ کیوں نہیں لکھا جاتا، اور اگر تیسویں پارہ کا جز ہے تو اس کو اول پارہ کے شروع میں لکھنے کی ابتداء کب سے اور کیوں ہوئی۔ بینوا وتوجروا۔

جواب

یہ پاروں کی تعیین احادیث میں مذکور نہیں ہے، بعد کے حضرات نے تعیین فرمائی ہے یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ تعیین کرنے والے کون ہیں، اور یہ تعیین کس بنیاد پر ہے، کیونکہ کوئی پارہ چھوٹا ہے کوئی بڑا ہے، کوئی ایسی جگہ سے شروع ہوتا ہے کہ پہلے سے بات چلی آرہی ہے وہ پوری نہیں ہوئی کہ بعد والا پارہ شروع ہو گیا، نہ اس میں ترتیب کی رعایت ہے نہ مضمون کا لحاظ ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو