سورہ فاتحہ قرآن مجید کی سورۃ ہے یا نہیں؟
سوال
سورۂ فاتحہ قرآن مجید کی سورت ہے کہ نہیں؟ اگر ہے تو کونسے پارہ کی سورۃ ہے؟ نیز یہ کہ صرف سورۂ فاتحہ پڑھنے سے نماز میں تو کوئی قصور واقع نہیں ہوتا، نیز شانِ نزول وغیرہ مفصل تحریر فرمائیں؟
جواب
سورۂ فاتحہ (الحمد شریف) بالیقین کتاب الله قرآن شریف کی سورۃ ہے۔ مصحف عثمانی میں سب سے پہلے سورۂ فاتحہ ہے۔ اس کے بعد سورہ بقرہ ہے۔ بچوں کی تعلیم میں سہولت کی خاطر پارہ عم میں خلاف ترتیب سورتیں لکھی گئی ہیں۔ سورۂ فاتحہ نماز میں (امام و منفرد کے لئے) پڑھنا واجب ہے اور اس کے ساتھ سورۃ یا تین آیات کی مقدار پڑھنا بھی واجب ہے اور نفس قراءت فرض ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔