الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا ہر آیت پر وقف کیا جائے

سوال

قرآن کریم میں جو گول آیت ۰۰ جگہ جگہ بنی ہوتی ہے اس گول آیت پر کسی جگہ الف کسی جگہ میم، کسی پر جیم، کسی پر صل، تو اس صورت میں جس جگہ دل چاہے ٹھہر جائے اور جس جگہ دل نہ چاہے نہ ٹھہرے جیسے ج، زید کا فرمانا ہے کہ ہر گول آیت پر ٹھہرنا ضروری ہے کیونکہ ان گول آیتوں میں ترمیم نہیں ہوتی۔ یہ بجنسہ وحی کے ساتھ نازل ہوئی ہیں اور جس کو حضرت عثمان نے بجنسہ ترتیب دیا ہے اور بجنسہ ایسے ہی نازل ہوئیں۔ کیا ہر گول آیت پر ٹھہرے یا جہاں جیسی علامت حروف کی ہو ویسا عمل کرے جیسے ط، ج ص، ق، ل، وہم، وغیرہ۔

جواب

فقہاء کے نزدیک ان میں سے کسی مقام پر ٹھہرنا واجب نہیں یہ قراء کی اصطلاحات ہیں ان کی رعایت محض مستحب ہے۔ واجب نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو