ریڈیو کی تلاوت سننا
سوال
اگر کوئی ریڈیو کے پاس کلام اللہ کی تلاوت کرے ریڈیو بند کرنے کو وہ حکم کرتا ہے لیکن پھر بھی باز نہیں آتے تو ایسی صورت میں برائے قیام حرمت کلام پاک سلسلہ تلاوت کلام پاک ملتوی یا منقطع کریں یا شرعاً کیا تدبیر اختیار کریں؟
جواب
اگر کوئی شخص کلام پاک میں پہلے سے مشغول ہے۔ پھر ریڈیو شروع ہو جائے اور اس میں بھی تلاوت ہو تو اختیار ہے کہ اپنی تلاوت کو بند کر کے ریڈیو کی تلاوت کو سنیں یا اپنی ہی تلاوت میں مشغول رہے۔ اگر ریڈیو میں تلاوت کے علاوہ کچھ اور چیزیں گانا بجانا خرافات ہو تو یہ اپنی تلاوت میں مشغول رہے یا بند کر کے دوسری جگہ یکسوئی سے تلاوت کرے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔