نکاح کے وقت کونسی نماز پڑھی جاتی ہے؟
سوال
دور حاضر میں قبل نکاح نوشہ کو دو رکعت نماز پڑھاتے ہیں یہ کونسی نماز ہے نفل شکرانہ ہے یا کوئی اور؟
جواب
یہ نماز ایسی نماز ہیکہ نہ خدائے پاک نے فرض کی نہ حضور اکرم ﷺ نے مسنون قراردی، یعنی بے اصل ہے جاہل بے نمازی دولہا کو نماز پڑھوا کر اسکے مسلمان ہونے کا ثبوت دیتے ہیں اسی طرح مجلس نکاح میں کلمہ پڑھوا کر مسلمان ہونا ثابت کرتے ہیں، اگر کوئی شخص پانچوں وقت نماز پڑھتار ہے اور بھی اسلام کی باتیں اختیار کرتا رہے تو مجلس نکاح میں اسکے مسلمان ہونے کا ثبوت پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔