نکاح سے اگر تعلیم میں حرج ہو مگر والدین مجبور کریں
سوال
زید ابھی تعلیم حاصل کر رہا ہے اور زید عاقل بالغ ہے اور زید کے گھر والے مجبور کرتے ہیں شادی کرنے پر اور زید ابھی شادی کرنا نہیں چاہتا ہے حتی کہ اس کے والدین اور دیگر احباب بھی زور شور کر رہے ہیں کہ زید کی شادی ہو جانی چاہئے۔ لیکن زید چاہتا ہے کہ شادی مؤخر ہو جائے۔ ان حالات میں زید کیا کرے؟
جواب
اگر زید کو ابتلاء معصیت کا اندیشہ نہیں اور نکاح کے بعد اس کو تحصیل علم میں رکاوٹ کاظن غالب ہے تو اس کو حق ہے کہ وہ نکاح کو مؤخر کر دے۔ اگر والدین صرف نکاح پر اصرار کریں رخصت کو مؤخر کر دیں تو زید کو چاہئے کہ اس سے انکار نہ کرے۔ اگر ابتلاء معصیت کا اندیشہ ہے تو اس کو چاہئے کہ نکاح کرلے، پھر حسب موقع تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے۔ زید کے سامنے تین چیزیں ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔