نکاح کے بعد مصافحہ
سوال
ہمارے اطراف میں رواج ہے کہ جب نکاح پڑھا کر ختم کرتے ہیں تو بعد میں فوراً دولہا حاضرین مجلس سے مصافحہ کرتا ہے یہ جائز ہے یا نہیں اور اگر کوئی شخص اس کو بدعت سمجھ کر نہ کرے تو اس کو بے ادب اور برا بھلا کہنا اور یہ کہنا کہ یہ بدعت حسنہ ہے جائز ہے یا نہیں؟
جواب
اس مصافحہ کا شرعاً کوئی ثبوت نہیں لہذا بے اصل اور بدعت ہے اور مصافحہ نہ کرنے والے کو برا کہنا کسی طرح درست نہیں اس سے اجتناب چاہئے کیونکہ یہ بدعت سیئہ ہے۔ بدعت حسنہ کی اصل شرع میں موجود ہوتی ہے اس کی اصل شرع میں موجود نہیں لہذا یہ بدعت حسنہ نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔