نکاح کے وقت جھک کر چلنا
سوال
لوگوں کے سامنے تعظیماً اندھا ہو کر چلنا اور تکلفاً آہستہ آہستہ چلنا خصوصاً دلہا کے لئے رسم سمجھ کر نا جائز ہے یا نہیں اگر کوئی شخص اندھا ہو کر نہ چلے اور اپنی روش پر چلے تو اس کو بے ادب اور برا بھلا کہا جاتا ہے۔ یہ جائز ہے یا نہیں؟
جواب
اس طرح چلنے اور کسی کے سامنے ادبا جھکنے کی حدیث شریف میں ممانعت آئی ہے عن انس قال قال رجل يا رسول الله الرجل منا يلقى اخاه او صديقه اينحنى له قال لا الحديث مشكوة شریف ص ۴۰۱ لہذا ایسا نہ کرنے والے کو برا کہنا درست نہیں بلکہ گناہ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔