اپنے خاندان میں نکاح نہ کرنا (گوت بچانا)
سوال
ایک خاندان کے لوگوں کا یہ عقیدہ ہے کہ ان کے اندر اگر آپس میں لڑکے اور لڑکی کا رشتہ کرتے ہیں تو وہ راس نہیں آتا ہے اور یہ عمل پہلے سے چلا آ رہا ہے اس کی وجہ سے سخت دشوار یوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض وقت باہر سے لڑکیاں اپنے خاندان کے لڑکوں کے لئے نہیں ملتیں۔ اگر ملتی ہیں تو دوسرے خاندان کی لڑکیاں اس خاندان کے موافق تربیت یافتہ نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے اختلاف جھگڑے اکثر ہوتے ہیں اور لڑکے اور لڑکیاں دوسرے خاندان میں جانا نہیں چاہتی تھیں لیکن والدین مجبوراً شادیاں کر دیتے ہیں، اسی طرح لڑکیوں کا حال ہے کہ ان کی شادی…
جواب
یہ اوہام تعلیمات اسلام کے خلاف ہیں ان کو ترک کرنا واجب ہے حضرت نبی اکرم ﷺ نے اپنی بیٹی حضرت فاطمہ کی شادی اپنے ہی خاندان میں کی ہے اور تمام امت مسلمہ کا تعامل بھی یہی چلا آ رہا ہے، لیکن ہندوستان کی بعض اقوام نے قبولِ اسلام کے بعد بھی اپنی خاندانی گذشتہ رسوم کو جہالت کی بنا پر باقی رکھا، ان میں سے یہ بھی ایک چیز ہے۔ مسلمانوں کے لئے کسی رملی وغیرہ کا قول ہرگز قابل التفات نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔