الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نکاح میں غیر شرعی رسوم

سوال

زید اور اس کا پورا خاندان معتقد ہے مراسم نامشروع اور رواج کافرانہ کا۔ اسی وجہ سے عقد ونکاح کے سلسلہ میں ناچ گانا، باجہ، منڈھا، مہندی، کلد وہ، سہرا اور تیل اتارنے کے نام سے جلتے چراغوں کا ایک تھال دلہا دلہن کے سروں پر گھمایا جاتا ہے۔ چاول اور تیل وغیرہ سروں پر نچھاور کئے جاتے ہیں۔ کوئی نکاح خاندان زید میں بغیر ان رسموں کے نہیں ہوتا، کیونکہ مذکورہ بالا رسموں کو وہ لوگ برا نہیں سمجھتے ہیں اور باوجود سمجھانے کے بھی ان تمام رسموں کو حلال ہی جانتے ہیں۔

جواب

انتہائی جہالت اور پرانی رسم کی وجہ سے زید ان چیزوں میں شریک ہے اور کفر نہیں سمجھتا اور سارے خاندان ہی کا یہ حال ہے۔ اِنَّا لله. تاہم زید اور اس کے خاندان کو کافر ومرتد نہیں قرار دیا جائے گا اور اسلام سے خارج مان کر کافروں کے احکام نہیں دیئے جائیں گے اس لئے اس نکاح کو بھی درست کہا جائیگا اور اس پر پورے شرعی احکام جاری ہوں گے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو