الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شادی کی رسوم

سوال

ہمارے یہاں شادیوں میں بارات کا طریقہ ہے جو گھوڑا جوڑا توڑا سہرا گولا، فوٹو کشی وغیرہ کرتے ہوئے لڑکی والوں کے یہاں جاتے ہیں اور اعلان نکاح گولا باریوں سے ہوتا ہے سہرا بھی لفظ سہرا کی صراحت کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔ دلہا اپنے چند دوستوں کو لڑکی کے گھر لے جاتا ہے نامحرموں سے ہنسی مذاق وغیرہ کیا کیا ہوتا ہے۔ سہیلیاں رومال آئینہ وغیرہ دیتی ہیں۔ جہیز بھی ایک نمائش اظہارِ مالداری غریب لڑکیوں کی دل آزاری ہی ہے دیا جاتا ہے۔ لڑکی والے کے یہاں شادی کے موقع پر اکثر جہیز لے کر آتے ہیں تب ہی کھاتے ہیں۔

جواب

نکاح ایک شرعی حکم ہے جس کو اداء سنت کے لئے ماثور طریقہ پر کرنا چاہئے اور جو کچھ آپ نے سوال کیا ہے یہ مجموعہ خرافات وغلط رسومات اس قابل نہیں کہ اس کو اختیار کیا جائے۔ ایسی بارات میں شامل ہونا بھی غلط ہے۔ اس سے پورا پرہیز کیا جائے

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو