الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شادی کی رسوم

سوال

ضلع اٹک کے دیہات کے مسلمانوں میں بوقت شادی رسومات ذیل ہوتی ہیں۔ نکاح سے ایک روز پہلے برادری کے لوگ جمع ہوتے ہیں اور دلہا کے دائیں ہاتھ میں چاندی کا ایک کڑا پہنایا جاتا ہے اور اس ہاتھ میں ایک رنگین ڈورا بھی باندھا جاتا ہے جس کو وہ گانا کہتے ہیں کہ اس میں ایک چھلہ لوہے کا پڑا ہوتا ہے پھر میراثی گانا شروع کرتے ہیں اسکے گانے کے ساتھ برادری کی عورتیں ناچتی ہیں اور برابر ڈھولکی وغیرہ بجتی رہتی ہے، پھر شام کو دلہا اور برادری کے مرد اور عورتیں ان کے آگے میراثی ہوتے ہیں، یہ لوگ گاتے ہوئے گاؤں کا چکر لگاتے ہیں اس کو وہ لوگ…

جواب

یہ رسوم خلاف شرع اور نا جائز ہیں، مرد کو چاندی کا زیور پہننا حرام ہے، ڈھولکی بجا کر اس طرح گانا ناچنا اور گاؤں کا طواف کرنا، عورتوں کا نامحرموں کے ساتھ آنا سب بے حیائی اور جہالت کی رسمیں ہیں انکو مٹانے کی کوشش ہر شخص کے ذمہ حسب حیثیت لازم ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو