الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شادی وغیرہ رسوم کی اصلاح

سوال

اسلامی انجمنوں نے دستور العمل بنایا ہے تا کہ اس نازک وقت میں رسومات بد ترک ہوں بحکم خدا اور بفرمودۂ رسول اکرم ﷺ مسلمان ہر ایک کام انجام لائے۔ کمیٹی نے مختلف لوگوں کو دستور العمل کی کاپیاں بھی دیں خط کے نقول بھی روانہ کئے، کمیٹی کی جانب سے وفد بھی گئے تا کہ فضول خرچی نہ کریں یہ سب شیطانی کام ہے اور قوم اس سے روز بروز غربت اور مشکل میں پڑتی ہے۔ کئی بزرگوں نے اس پر لبیک کہا قرآن وحدیث نبوی پر عمل کیا۔ کچھ جاہل لوگ ایسے بھی ہیں جن کو دولت حرام ملتی ہے، لوگوں کا خون چوستے ہیں، شیطانی کام کرتے ہیں۔

جواب

فضول خرچی، غلط رسوم، ناجائز حرکات کی اصلاح ضروری ہے شادی اور نکاح در حقیقت ایک عبادت ہے جو کہ حضرت پیغمبر ﷺ اور آپ کے صحابہ سے ثابت ہے۔ اس نیت سے شادی کی جائے اور وہی طریقہ اختیار کیا جائے جس کو آنحضرت ﷺ اور آپ کے جان نثار صحابہ کرام نے اختیار کیا ہے اور کتب فقہ نیز شروح حدیث میں اس کی تفصیل مذکور ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو