صالح لڑکی کا نکاح فاسق وفاجر سے کرا دینا
سوال
ایک بھائی اپنی سوتیلی بہن کو اس کی ماں کے گھر سے فریب دے کر اپنے گھر لے آیا۔ لڑکی کا سوتیلا بھائی فاسق فاجر قسم کا ہے اور اس کے سبھی ساتھی بھی اسی قسم کے اشخاص میں سے تھے۔ لڑکی کے بھائی نے زبردستی نشہ کی حالت میں لڑکی کو مار ڈالنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس سے نکاح کی زبر دستی اجازت لے کر ایک ایسے شخص کے ساتھ نکاح پڑھا دیا جو کہ اس وقت نشہ کی حالت میں تھا۔ لڑکی نے عدالتی طلاق حاصل کر لی ہے۔ آپ اس مسئلہ میں کیا فرماتے ہیں؟
جواب
اگر لڑکی نیک اور صالح ہے اور جس سے اس کا نکاح کیا گیا وہ فاسق فاجر شرابی ہے شرعاً یہ نکاح ہی منعقد نہیں ہوا، پھر عدالت سے فسخ کرالیا تو قانونی تحفظ بھی ہو گیا۔ فقط واللہ اعلم
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔