الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

غیر کفو میں نکاح

سوال

ایک شخص قوم جندروں کہ اس کے والد کے عزیز اور رشتہ دار تیلی کا کام کرتے ہیں ایک لڑکی بعمر ۱۵/۱۴ سالہ قوم سید صحیح النسب اہل سنت والجماعت حنفی المذہب کو چوری سے بوقت نیم شب نکال کر لیجاتا ہے اگر شخص مذکور لڑکی مذکورہ سے نکاح کر لیوے آیا جائز رہ سکتا ہے یا نہیں بطور کفو کے اور شخص مذکور بد چلن بد معاش اور شراب خور ہے اور کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے ویسے ہی فارغ پھرتا ہے۔ بینوا توجروا

جواب

مفتی بہ قول کی بناء پر یہ نکاح صحیح نہیں ہوگا۔ البتہ اگر لڑکی کے اولیاء اس نکاح سے رضامند ہیں یا اس کے کوئی ولی نہیں ہے تو یہ نکاح صحیح ہوگا۔ ویفتى في غير الكفو بعدم جوازه اصلاً وهوالمختار للفتوى لفساد الزمان درمختار وقال الشامى وهذا اذا كان لها ولى لم يرض به قبل العقد فلا يفيد الرضا بعده (بحر)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو