الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

باپ کا اپنی نابالغہ لڑکی کا نکاح غیر کفو میں کرنا

سوال

نحمدہ ونصلی علی رسوله الکریم ایک شخص مسمی زید اپنی نابالغہ لڑکی کا نکاح غیر کفو میں کرتا ہے محض لالچ دنیوی پر ان سے مال لینا چاہتا ہے لڑکی کی صلاح کی بابت کچھ نہیں اور اس کے نشیب وفراز کی طرف خیال نہیں کرتا۔ اب لڑکی بعد بلوغیت اس نکاح اپنے والد کے کئے ہوئے سے متنفر ہے اور اپنے کفو میں خیال رکھتی ہے از دریں صورت علماء دین ومفتیان شرع متین کیا ارشاد فرماتے ہیں۔

جواب

اگر باپ سئی الاخلاق ہونے کے ساتھ مشہور ہے مثلاً لوگوں میں یہ بات مشہور ہے کہ بہت کم عقل اور بیوقوف ہے کہ اپنے نفع ونقصان کو نہیں سوچتا یا اس قدر لالچی ہے کہ روپیہ کے مقابلہ میں عزت کی بھی پروا نہیں کرتا پھر اس نے اس بات کو جانتے ہوئے نکاح کیا کہ یہ غیر کفو ہے۔ تو ایسی صورت میں لڑکی کو اختیار حاصل ہے کہ حاکم مسلم کے ذریعہ سے اس نکاح کو فسخ کرادے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو