نداف لڑکی کا نکاح پٹھان سے
سوال
رشید احمد نداف کی لڑکی شفیعہ بیگم بالغہ کو سلیمان خاں پٹھان لیکر بھاگ گیا اور کہیں جا کر شفیعہ بیگم کی مرضی سے سلیمان خاں نے نکاح کر لیا بغیر والدین کی مرضی کے اور ایک ماہ کے بعد رشید احمد نے بذریعہ پولیس لڑکی کو گرفتار کرا کر اپنی ضمانت پر لے کر اپنے گھر لے آیا۔ بہت آدمی کہتے ہیں کہ نداف کی لڑکی کا نکاح سلیمان سے جائز نہیں ہوا۔ کیونکہ غیر برادری ہے اور بغیر ولی کی اجازت نکاح ہوا۔ غیر برادری ہونے کی وجہ سے نکاح جائز نہیں۔ اس وقت عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔ سلیمان بھی ضمانت پر ہے اور طلاق دینے کو تیار نہیں۔
جواب
ہندوستانی نسلوں میں نسب کے اعتبار سے کفاءت معتبر نہیں لہذا اس نکاح کو غیر معتبر قرار دینے یا فسخ کرانے کے لئے یہ وجہ کافی نہیں لیکن اگر لڑکی کا والد بہت صالح اور متبع سنت ہے اور جو پٹھان اس لڑکی کو بھگا کر لے گیا وہ آوارہ، بد چلن، فواحش میں مبتلا ہے اور اس کی یہ بد چلنی مشہور ومعروف ہے اور اس نکاح سے لڑکی کے خاندان کو عار لاحق ہوتی ہے اور لڑکی نے بغیر والد سے مشورہ کئے یہ نکاح…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔