ہندوستان میں کفاءت
سوال
ہندوستان میں بین الاقوامی شادی کے بارے میں فقہائے امت کی کیا رائے ہے۔ لان العجم ضيعوا انسابهم “کے تحت مولانا عبد الحئی صاحب شرح وقایہ کے حاشیہ پر تحریر فرماتے ہیں۔ لان العجم المراد بهم من لم ينتسب الى احدى قبائل العرب وعامته اهل الامصار والقرى في زماننا منهم سواء تكلموا بالعربية او غيرها الامن كان له عنهم نسب معروف كالمنتسبين الى احدالخلفاء اوالى الانصار وغيرهم. اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستان میں نسب کا خیال کرنا چاہئے۔
جواب
جو قبائل عرب سے آکر یہاں آباد ہوئے اور انھوں نے اپنے انساب کو محفوظ رکھا تو ان میں بھی کفاءت نسباً معتبر ملحوظ ہے جو قبائل ایسے نہیں ان میں کفاءت کی دوسری صورت جہات ملحوظ ہوں گی۔ دیانت حرفت وغیرہ، حرفت میں مدار عار وعدم عار پر ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔