الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

خنزیر کے بال کے برش بنانے والے کے گھر رشتہ

سوال

میرے ایک عزیز کی بہن کا ایک جگہ کان پور میں رشتہ طے ہو گیا ہے لڑکے والے اور خود لڑکا اشیاء کی درآمد برآمد کا کام کرتے ہیں۔ ابھی چند دنوں پیشتر جب شادی کی تاریخ متعین کرنے کے لئے قدم اٹھایا گیا تو معلوم ہوا کہ ان لوگوں کے پاس کہیں باہر سے برش بنوا کر بھیجنے کا آرڈر آیا ہوا ہے اور وہ تیار کرا کر باہر بھیج رہے ہیں لیکن برش خنزیر کے بالوں کے بنوائے جاتے ہیں اور بھیجے جاتے ہیں۔ یہ معلوم ہو کر لڑکی والے فکر مند ہیں کہ ایسی صورت میں ان لوگوں کا کاروبار درست ہے یا نہیں؟ نیز طے شدہ رشتے کو باقی رکھا جائے یا ختم کر دیا جائے۔

جواب

قول صحیح کے مطابق خنزیر کے بال نجس ہیں، ان کی بیع بھی نا جائز ہے، جیسا کہ کتب فقہ، درمختار، شامی، بر وغیرہ میں موجود ہے۔ لیکن یہ چیز محتاج تحقیق ہے کہ برش خنزیر کے بال سے بنتے ہیں۔ کیوں کہ مجھ سے ایک صاحب نے کہا تھا کہ یہ تو ایک گھاس ہے اس سے بنتے ہیں برش میں بال کے علاوہ دوسری چیزیں بھی ہوتی ہیں جو متقوم ہیں۔ مناسب یہ ہے کہ استخارہ مسنونہ کرلیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو