برات اور برادری وکفاءت
سوال
قانون اسلام میں برات کا کیا درجہ ہے؟ چونکہ بعض اہل علم بھی اس میں شریک ہوتے ہیں اور اسلام میں برادری کی کیا اصل ہے؟ اچھی طرح تشریح فرمائیں۔ چونکہ مولانا صاحب نے فرمایا کہ قرآن پاک میں ایک آیت ہے جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ایک گھر جنتی ہے ایک گھر دوزخی ہے۔ اور حضرات علماء بھی برادریوں سے ہوتے ہیں۔ لہذا بیاہ شادی بھی برادری کے طریقہ پر کرتے ہیں اور برادری کے رواج کو ادا کرتے ہیں۔
جواب
نکاح ایک عبادت ہے اس کو سنت طریقہ پر ادا کرنا چاہئے اس کا طریقہ یہ ہے کہ چند متعارف ومخصوص لوگوں کو بلا کر ان کے مجمع میں ایجاب وقبول کرا دیا جائے مسجد میں ہو تو اور اچھا ہے۔ پھر لڑکی کو دولہا کے مکان پر پہونچا دیا جائے۔ اگر دوسری بستی میں پہونچانا ہو تو حفاظت کی خاطر حسب موقع دولہا اور دولہن کی طرف سے لوگ بھی ہمراہ ہوں تو مناسب ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔