حرفت میں کفاءت
سوال
ایک شخص کا پیشہ درود گری کا ہے اور سہ پشت سے درودگری کے ہمراہ زراعت اور کھیتی کا کام بھی ان کی پشت میں چلا آتا ہے۔ قانون رائج میں چونکہ کمین ہے وہ اراضیات خرید نہیں سکتا ہے۔ مگر وہ اپنے ہاتھ سے کرتا ہے۔ وہ شخص بغیر اجازت ولی جائز ایک عورت روانی کو نکاح کرتا ہے جو کہ علاقہ پنجاب میں شریف قوم سمجھی جاتی ہے اور مالک ارضیات کے اور زراعت کا کام بھی کرتے ہیں۔ اب قابل دریافت یہ امر ہے کہ ناکح قوم کا درودگر غیر زراعت پیشہ ہے۔
جواب
صورت مسئولہ میں عورت مرد ہر دو پیشہ زراعت میں مشترک ہیں۔ مرد پیشہ درودگری بھی کرتا ہے عورت اس سے خالی ہے پس اگر دونوں عجمی ہیں کہ کسی قبیلہ عرب کی طرف منسوب نہیں تو بظاہر ایک دوسرے کے کفو ہیں کیونکہ عجم میں کفاءت حرفت کے اعتبار سے ملحوظ ہوتی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔