الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا کفاءت شرعی چیز نہیں؟

سوال

ایک عورت نے خود اپنا نکاح کر لیا ہے۔ اس کا کہنا ہے خدا اور رسول کلمہ قرآن سب ایک ہیں۔ ہندوستان میں صرف ۷ ار مسلمان آئے تھے یہاں کے پیشوں سے ذات برادری بن گئی۔ اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔ یہ سب کھانے کمانے کے لئے گروہ بنا لئے ہیں کیونکہ مرد غیر برادری ہے کیا عورت کا کہنا درست ہے؟ فقط

جواب

عورت کا یہ کہنا تو صحیح ہے کہ مسلمانوں کا خدا اور رسول کلمہ اور قرآن سب ایک ہے۔لیکن یہ کہنا صحیح نہیں کہ برادری کس چیز کا نام ہے اس کا کوئی اعتبار نہیں۔ حدیث شریف میں نکاح کے متعلق برادری کا اعتبار کیا گیا ہے اگر عورت اپنے سے کم درجہ کے خاندان میں اپنا نکاح بغیر ولی کی رضا مندی کے کرے جس سے اس کے خاندان کو عار لاحق ہو تو وہ نکاح صحیح نہیں ہوگا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو