لڑکا عرب میں لڑکی ہندوستان میں ان کا نکاح
سوال
لڑکا سعودی عرب میں ہے اور لڑکی انڈیا میں ہے آپ بتائیں نکاح ہوا یا نہیں؟
جواب
اگر لڑکی نے کسی کو اپنا وکیل بنا دیا اور اس نے سعودی عرب میں لڑکے سے ایجاب وقبول کر لیا تو صحیح ہو گیا۔ بلکہ اگر لڑ کی خط کے ذریعہ لڑکے کو اپنا وکیل بنا دے کہ آپ میرا نکاح اپنے سے کر لیں اور اس نے گواہوں کے سامنے یہ کہا کہ فلاں شخص کی فلانی لڑکی نے مجھے وکیل بنایا ہے میں اسے اپنے نکاح میں قبول کرتا ہوں تو یہ بھی درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔