الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

باپ کے کئے ہوئے نکاح میں خیار بلوغ نہیں

سوال

زید نے اپنی نابالغہ لڑکی کا نکاح کر دیا تھا ابھی تک رخصتی نہیں ہوئی تھی کہ لڑکا نا بالغ دوسری شادی کر رہا ہے اور اس لڑکی کی رخصتی نہیں کراتا۔ کیا لڑکی بالغ ہونے پر اپنا نکاح خود فسخ کر سکتی ہے یا نہیں؟

جواب

ابھی لڑکا اور لڑکی دونوں نابالغ ہیں۔ رخصتی کی کیا ضرورت ہے۔ باپ نے جو نکاح حالت نا بالغی میں کر دیا وہ لازم اور صحیح ہو گیا اور لڑکا اور لڑکی فسخ نہیں کر سکتے۔ بالغ ہونے پر اگر لڑکا رخصتی نہ کرادے تو مسئلہ دریافت کر لیا جائے۔ ولهما خيار الفسخ بالبلوغ في غيرالاب والجد بشرط القضاء. (بحر ص ۱۲۰ ج۳)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو