غیر ولی کا کیا ہوا نکاح
سوال
میرے چچا زاد بھائی محمد عمر خاں کے لڑکے کلام الدین خاں جو مر چکے ہیں ان کے دو لڑکیاں اور بیوی موجود ہیں (۱) دختر سروری جس کی عمر چار یا پانچ سال ہے۔ (۲) دختر قیصری جس کی عمر ڈھائی سال ہے۔ ان دونوں لڑکیوں کا عقد نکاح ہو گیا۔ سروری کا نکاح محمد ظہیر خاں نے ولی بن کر اپنی اجازت سے کیا۔ قیصری کا نکاح ثناء اللہ نے ولی بن کر اپنی اجازت سے کیا۔ یہ دونوں عقد کس کی اجازت سے ہونے چاہئیں تھے اور ولی کون ہو سکتا تھا۔
جواب
ثناء اللہ خاں نے جو قیصری کا نکاح کیا ہے وہ صحیح ہو گیا۔ اس کو شرعاً ولایت نکاح حاصل ہے۔ محمد ظہیر خاں نے جو نکاح سروری کا کیا ہے وہ ثناء اللہ اور جان اللہ کی اجازت پر موقوف ہے۔ اگر ان میں سے کسی نے بھی اس کو منظور کر لیا تو وہ درست ہو گیا، اگر کسی نے نامنظور کر دیا تو وہ جب ہی بیکار اور ختم ہو گیا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔