والد اور حقیقی نانی میں سے ولایت نکاح کس کو ہے؟
سوال
والدہ نے اپنی دختر کے نام اپنے روپیوں سے مکان خریدا اور لڑکی فوت ہوگئی۔ متوفیہ کی تین نابالغ لڑکیاں زندہ ہیں۔ آیا شرعاً نانی حقیقی یا والد نا بالغاں۔ ان میں سے کن کو حق ولایت نا بالغان حاصل ہے؟ خصوصاً جب کہ نانی قابض مکان ہے اور مکان کس کی ملکیت ہوگا؟
جواب
ان نابالغ لڑکیوں کی ولایت نکاح ان کے والد کو حاصل ہے نانی کو نہیں۔ اسی طرح ان کی ملک میں جو مال ہو اس پر بھی والد ہی کو ولایت حاصل ہوگئی۔ کذا فی رد المحتار۔ وہ مکان خریدنے والے کی ملک ہے محض لڑکی کے نام خریدنے سے لڑکی کی ملکیت نہیں ہوتی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔