الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا کسی دیو بندی کو حق ہے کہ وہ اپنی اہل حدیث بیوی کو تبدیل عقیدہ پر مجبور کرے؟ / دیو بندی لڑکی کا نکاح بریلوی لڑکے سے

سوال

زید علمائے دیو بند کے مسلک پر عمل پیرا ہے اور اس نے اپنی لڑکی کی شادی لاعلمی میں ایک بریلوی مسلک لڑکے کے ساتھ کر دی ہے جب کہ اس کے یہاں میلاد، فاتحہ، قیام وسلام ہوتا ہے، مزارات بزرگاں پر جاتا ہے، رسول کے لئے علم غیب مانتا ہے اور یا رسول اللہ کا نعرہ لگاتا ہے۔ یا غوث المدد کا وظیفہ جپتا ہے اور رسول کو حاضر وناظر مانتا ہے۔ علماء دیو بند کی برائی بیان کرتا ہے اور انھیں خارج از ایمان کہتا ہے، تو ایسے لڑکے کے ساتھ نکاح منعقد ہوا کہ نہیں؟

جواب

جب کہ زید کا اور زید کی لڑکی کا مسلک وہی ہے جو علمائے دیو بند کا مسلک ہے اور اس مسلک کی وجہ سے وہ لڑکا علماء دیوبند کو خارج از اسلام سمجھتا ہے تو اس کے نزدیک زید بھی خارج از اسلام ہے اور زید کی لڑکی بھی خارج از اسلام ہے۔ پس اس کا نکاح ہی اس کے نزدیک صحیح نہیں ہوا۔ اس جہت سے طلاق کی کیا ضرورت ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو