الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دیو بندی اور بریلوی کے درمیان مناکحت

سوال

رضا خانی عورت سے نکاح :- زید اپنا نکاح ایک رضا خانی عورت سے کرنا چاہتا ہے جو حضور اکرم ﷺ کے لئے علم غیب تسلیم کرتی ہے۔ یہ نکاح کرنا کیسا ہے؟

جواب

اگر زید کو یہ توقع ہے کہ وہ اس عورت کے خیالات کی اصلاح کرلے گا تو اس سے نکاح کر سکتا ہے علم غیب کا یہ عقیدہ غلط ہے مگر شرک فی الذات نہیں، جس کی وجہ سے حقیقی ارتداد کا حکم کیا جائے۔ اگر زید کو یہ توقع نہیں بلکہ خود ہی اس کے خیالات کی طرف مائل ہو جانے کا خطرہ ہے تو اس سے ہرگز نکاح نہ کرے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو