رافضی مرد عورت سے نکاح اور ان کے عقائد
سوال
رافضی عورت سے نکاح کا کیا حکم ہے؟ یا رافضی مرد کا سُنیہ سے نکاح کرنا کیسا ہے؟ اور لا تنكحوا المشركين حتى يومنوا سے کیا مراد ہے۔ لیکن مشرکوں سے مسلمانوں کا نکاح نہیں ہو سکتا ہے؟
جواب
جو رافضی ایسا عقیدہ رکھتا ہو جس پر کفر کا فتوی ہے، اس رافضی مرد وعورت سے کسی سنی العقیدہ مرد وعورت کا نکاح درست نہیں۔ جس کا عقیدہ کفریہ نہ ہوایسی عورت سے سنی مرد کے نکاح میں وہی تفصیل ہے جو عنوان (رضا خانی عورت سے نکاح) میں ہے اور ایسے مرد سے سنی العقیدہ عورت کا نکاح بالکل نہ کیا جائے اور اس میں بظن غالب خطرہ ہی خطرہ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔