سوتیلی سالی سے نکاح
سوال
میری شادی کو ۲۲ برس ہو گئے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ اب میری بیوی کی خواہش ہے کہ میں اپنی سوتیلی سالی سے نکاح کروں۔ کیا سوتیلی سالی سے نکاح درست ہے جب کہ میری بیوی موجود ہو؟
جواب
دو بہنوں کو ایک شخص کے نکاح میں جمع کرنا جائز نہیں بالکل حرام ہے دونوں بہنیں حقیقی ہوں یا سوتیلی سب کا یہی حکم ہے۔ یہ خدا کا حکم ہے بیوی کی خوشی یا نا خوشی کو اس میں کوئی دخل نہیں۔ خدا کی حرام کی ہوئی چیز بیوی کے کہنے سے حلال نہیں ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔