لڑکی سے بوس وکنار کا اثر سوتیلی ماں پر
سوال
ایک شخص اپنی لڑکی سے اگر زنا کا ارتکاب کر بیٹھے تو کیا اس کی بیوی جس سے وہ لڑکی پیدا ہوئی ہے اس شخص پر حرام ہو جائیگی؟ اور اگر اس لڑکی کی ماں انتقال کر چکی ہو اور اس کے باپ نے دوسرا نکاح کر لیا ہو تو اس دوسری بیوی کے متعلق کیا حکم ہے؟ حرام ہوگی یا نہیں؟ نیز اپنی لڑکی سے شہوت کی حالت میں بوس وکنار کرنے سے یا دواعی وطی سے بیوی اس پر حرام ہوگی یا نہیں؟
جواب
اس کے اس فعل بد کی وجہ سے اس لڑکی کی حقیقی ماں حرام ہوگئی سوتیلی ماں حرام نہیں ہوئی۔ یہی حکم اس صورت میں بھی ہے جب کہ شہوت سے اپنی لڑکی سے بوس وکنار یا دواعی وطی کرے۔ حرم ايضاً بالصهرية اصل مزنيته وممسوسته بشهوةاه درمختار.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔