بغیر شہوت چہرہ ٹول کر پہچاننے سے حرمت مصاہرت نہیں
سوال
کوئی شخص رات کو اپنی بیوی کو جگانے کے لئے اٹھا۔ بیوی کے بستر پر لڑکی بھی سوئی تھی جس کی عمر نو یا دس برس تھی یعنی نا بالغ تھی۔ پہچان کرنے کے لئے دونوں کے چہروں کو ٹول کر دیکھتا رہا۔ آخر پہچان کر بیوی کو جگالیا۔ سوال یہ ہے کہ لڑکی کو ٹٹولنے کی وجہ سے کیا اس شخص کی بیوی اس کے لئے ہمیشہ کے لئے حرام ہوگئی؟
جواب
اگرلڑکی کے چہرے پر ہاتھ ڈالا اور فوراً ہٹالیا کہ یہ تو لڑکی ہے بیوی نہیں، تواس صورت میں بیوی حرام نہیں ہوگی۔ اگر پہلے سے شہوت موجود ہو اور ہاتھ لگانے سے شہوت میں اضافہ ہو یا شہوت پہلے سے نہیں تھی ہاتھ لگانے سے شہوت ہو تب حرمت مصاہرت ہوتی ہے، وہ بھی جب کہ لڑکی بالغہ ہو یا بلوغ کے قریب ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔