الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

سالی سے زنا اور حرمت مصاہرت

سوال

اگر کسی نے اپنی سالی سے زنا کیا اور زنا بھی بھول کر کیا اور ایسی حالت میں کہ اسے یہ محسوس ہورہا تھا کہ وہ میری بیوی ہے، بعد میں معلوم ہوا کہ وہ اس کی سالی تھی۔اب بتائیے کہ اس کی بیوی اس کے نکاح میں برقرار رہی یا نکاح سے نکل گئی؟ دلیل تحریر کریں۔ اگر اس کو معلوم تھا کہ میری بیوی نہیں بلکہ سالی ہے تو کیا حکم ہے؟

جواب

اس کا نکاح تو باقی ہے ختم نہیں ہوا لیکن اگر اس سالی کو بیوی سمجھ کر وطی کی ہے تو یہ وطی بالشبہ ہے۔ ایسی حالت میں اس کو چاہئے کہ اپنی بیوی سے علیحدہ رہے یہاں تک کہ سالی کو حیض آجائے۔ اگر سالی کو سالی سمجھ کر وطی کی ہے تو یہ زنا ہے، سخت معصیت ہے۔ ایسی حالت میں بیوی سے کچھ بھی علیحدگی لازم نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو